• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیریان وائٹ کیس، عمران کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔ عدالت نے کہا بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے درخواست بینچ پہلے ہی خارج کر چکا ہے اور اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل 3رکنی لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اس فائل میں ایک بند لفافہ ہے وہ کھولیں، دو ججز کا فیصلہ ہے، 2 ججز درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں۔عدالت نے حامد علی شاہ سے استفسار کیا کہ آپ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ 3 میں سے 2 ججز دستخط کر دیں تو اس کا کیا اثر ہوگا؟ حامد علی شاہ نے مقف اپنایا کہ میں فیصلہ دیکھ کر ہی عدالت کی معاونت کر سکتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید