کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آئی ایم ایف ملک کو بحران سے نہیں کراچی نکال سکتا ہے، کراچی کو اس کا حق ملے تو اور زیادہ کما کر دے سکتا ہے ارشد وہرہ کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے نیپرا حکام سے ملاقات کی ہے نیپرا کے الیکٹرک کے حوالے سے ایکشن لینے جارہا ہے سولر پینل پر ٹیکس لگانے سے پہلے سوچا جائے ملک میں امیر نہیں غریب ٹیکس دے رہا ہے ریاست غریبوں سے لیکر امیروں پر خرچ کررہی ہے سولر پینل پر ٹیکس نہیں لگانا چاہیے حکومت سستی بجلی نہیں دے سکتی تو سولر پر ٹیکس بھی نہ لگائے۔