• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسیف کے پولیو پروگرام میں 2 ڈاکٹرز ’’پر سونا نان گریٹا‘‘ قرار

پشاور (ارشدعزیز ملک )محکمہ صحت کی انکوائری کمیٹی نے یونیسیف کے پولیو پروگرام میں دو ڈاکٹروں کو پرسونا نان گریٹا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں یونیسیف کے پولیو سیکشن میں دو ڈاکٹروں کی تقرری میں "بے ضابطگیوں" کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

محکمہ کے ڈپٹی سیکرٹری (انتظامیہ) اور سیکشن آفیسر (لٹی گیشن) پر مشتمل کمیٹی نے باضابطہ طور پر اپنی رپورٹ پیش کر دی ۔جنگ کے پاس موجود انکوائری رپورٹ کی کاپی میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طفیل احمد کو یونیسیف میں ہیلتھ اسپیشلسٹ اور کے ایم سی پشاور کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں ٹی ایم او کی دوہری ملازمت کا قصوروار قراردیا گیا ہے لہذا ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

دوسری جانب پولیو کے خاتمے کی سرگرمیوں میں ڈاکٹر جنید خان اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام نہیں دے ۔ اسی طرح وہ مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال پشاور میں غیر قانونی رہائش گاہ پر قبضہ کرنےمیںبھی ملوث ہیں ۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر جنید کی بھرتی کے عمل میں بے قاعدگیوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔

انھوں نے نہ صرف صوبے میں پولیو کے خاتمے کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ شفافیت کی خلاف ورزی کرنے والی کارروائیوں کا ارتکاب بھی کیا ۔

یونیسیف کے دونوں افسران اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے، نہ ذاتی طور پر پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب یا دفاعی بیان جمع کرایا اس لیے ڈاکٹر طفیل احمد اور ڈاکٹر جنید پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو گئےلہذا انھیں یونیسف سے فارغ کیا جاتاہے ۔

اہم خبریں سے مزید