• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک ایران اکانومی بارڈر بنانے پر اتفاق

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ایران بارڈر آف سکیورٹی کو بارڈر آف اکا نومی بنانے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ایران اور پنجاب کے درمیان زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے ا مکانات کا جائزہ لیا گیا۔ایران کی پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40فیصد سے 70فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے میں پنجاب کے تجارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پنجاب میں فارسی زبان کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ایرانی سفیر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو دورہ ایران کا تحریر ی دعوت نامہ پیش کیا ،نوازشریف کوبھی دورہ ایران کی دعوت دی۔ نواز شریف نے ملاقات میں دورہ ایران کی یادیں تازہ کیں۔
اہم خبریں سے مزید