• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا 3 جون سے آغاز ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا 3 جون سے آغاز ہوگا ،مہم کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کے آفس میں پولیو انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سی ای او ہیلتھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو مہم کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل ،عوامی مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے، پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ملتان سے مزید