• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی کی پریمیئر لیگ میچ میں تاریخی جیت پرجشن منانے کی تیاریاں، فٹ بال میوزیم میں تقریب ہوگی

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) مانچسٹر سٹی نے اپنے آخری پریمیر لیگ میچ میں ویسٹ ہیم ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پریمیر لیگ چمپین کا چوتھی بار تاج سر پر سجانے کے لئے تاریخی فتح حاصل کی جس کی خوشی میں اتوار 26مئی کو مانچسٹر میں ایک بڑے جشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس جشن میں شائقین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہو گی ۔اس موقع پر شائقین کو نیشنل فٹ بال میوزیم جو سٹی سنٹر کے ڈینز گیٹ پر واقع ہے ایک پریڈ کا نظارہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔ مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیر لیگ کا ٹائٹل جیت کر ایونٹ کی 32سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل چار بار چیمپئن بننے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ مانچسٹر سٹی نے پہلی بار انگلش پریمئیر لیگ کا ٹائٹل 20012میں جیتا تھا مانچسٹر سٹی کے قائدین نے اس سلسلے میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تاریخی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کلب کو دعوت دینے کے بھی خواہاں تھے۔ مانچسٹر سٹی کے شائقین اپنے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں چاندی کی بنی ہوئی ٹرافی کے علاوہ دیگر تمغوں کی ایک جھلک بھی دیکھ سکیں گے کیونکہ ٹیم کے تمام کھلاڑی نیشنل فٹ بال میوزیم سے کیتھیڈرل گارڈنز اور ڈین گیٹ تک ایک کھلی بس میں سوار ہوں گے جہاں شائقین اپنے ہیروز کو دیکھنے کے علاوہ تصاویر لے سکیں گے استقبالیہ راستے میں کئی پوائنٹس بھی بناے گئے ہیں تاکہ عوام آسانی کے ساتھ اس جشن میں شامل ہو سکیں ۔شہر میں منعقد ہونے والی دیگر تقریبات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسی روز گریٹر مانچسٹر میں میراتھن بھی ہو رہی ہے جس سے شہر کا مرکزی حصہ پہلے سے مصروف ہونے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ میرا تھن میں حصہ لینے والے ہزاروں کی تعداد میں رنرز شہر کی سڑکوں پر آتے ہوئے دیکھیں گے۔ ڈین گیٹ پر ریس کے آخری حصے کی تمام سرگرمیاں ساڑھے تین بجے ختم ہوں گی جس کے بعد ڈین گیٹ کو ٹیم کے استقبال کے لئے پروگرام کو دوبارہ ترتیب دیا جاے گا جس کے لئے کافی وقت درکار ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ مانچسٹر سٹی کے جشن کی پریڈ ساڑھے سات بجے شروع ہوگی جو شام 9: بجے ختم ہونے کی امید کی جا رہی ہے شائقین جو شہر میں صرف پریڈ دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں انہیں چا ہئے کہ وہ اپنا پروگرام بناتے وقت ان اوقات کو ذہن میں رکھیں۔ ڈرائیوروں کے لئے بھی یدایات جاری کی گئی ہیں کہ گریٹر مانچسٹر میراتھن اور فٹ بال پریڈ دونوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اتوار کو سٹی سنٹر کی طرف جانے والی سڑکیں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بند ہوں گی اور ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں سے گزارا جا ئے گا۔ اتوار کی پریڈ میں شرکت کرنے والے شائقین سے کہاگیا ہے کہ وہ سفر کرتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ سیکورٹی کے باعث اپنے ساتھ کو ئی بڑا بیگ یا شیشے کی بوتلیں نہ لائیں۔ مانچسٹر سٹی کونسل کے رہنما کونسلر بیو کریگ نے مانچسٹر سٹی کو ایک بار پھر پریمیئر لیگ کا چیمپئن بننے اور لگاتار چوتھے سال حیران کن طور پر کلب اور اس کے کھلاڑیوں کی ایک ناقابل یقین کامیابی پر مبارکباد دیتے ہو ئےکہا کہ انہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب عالمی معیار کے کھیلوں کی دینا میں واقعی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ انہوں نے کہ گو ہم جانتے ہیں کہ کلب کے جوانوں اور بوڑھے شائقین کے لیے اس کی کیا اہمیت ہے جو نہ صرف مانچسٹر میں بلکہ پوری دنیا میں سب پر واضع ہے اور اتوار کو یہ پریڈ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے ایک ناقابل فراموش رات ہوگی جب وہ اس تاریخی اعزاز کا جشن منائیں گے۔

یورپ سے سے مزید