• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سےدو شادی شدہ خواتین، چارلڑکیوں سمیت 8 اغواء

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سےدو شادی شدہ خواتین، چارلڑکیوں سمیت 8 کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد جاوید نے بتایاکہ اس کی بیوی(گ) بی بی اغواء ہو گئی ۔تھانہ نصیرآباد کو زرداد نے بتایا کہ اس کی بیٹی(م) کواس کے بیٹے سمیت ارسلان اغواکرکے لے گیا۔ تھانہ روات کو زوار حسین نے بتایاکہ اس کی بیٹی(م)بی بی عمر 13 سال کو محمد عدنان اغواء کر کے لے گیا ۔ تھانہ شالیمار کو اظہر علی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایف الیون فور سے 16 سالہ سالی (ف)،تھانہ سنبل کو عقیل احمد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے بھتیجے محمد ارسلان ، تھانہ سبزی منڈی کو محمد اجمل نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے بھائی محمد شکیل کو اغواء کرلیا۔ تھانہ کھنہ کو دانش نے بتایا کہ ارسلان وغیرہ نے شکریال سے 24سالہ (س)کو اغواء کرلیا۔ تھانہ کھنہ کو ہی سفیر احمد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 45سالہ بیوی (ش)بی بی کو اغواء کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید