• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکمے عوامی ریلیف کے اقدامات کو عملی شکل دینے میں ناکام

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد بعض اصلاع میں100گرام پتیری روٹی کی قیمت 13روپے کردی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں   پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کو عملی شکل دینے میں سرکاری محکموں کی غفلت آڑے آرہی ہے۔محکمہ خوراک،ٹرانسپورٹ کے بعد محکمہ تعلیم بھی وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ شدید گرمی کے باعث سرکاری سکولوں میں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے لیکن نجی تعلیمی اداروں نے پنجاب حکومت کے احکامات کو کھوہ کھاتے میں ڈال رکھا ہے۔ شدید گرمی کے باوجود نجی تعلیمی اداروں نے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔گندم اور آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود تاحال ضلعی انتظامیہ روٹی کی نئی قیمتوں پر مکمل عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔اسی طرح پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود لوکل روٹس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کے اعلان کے باوجود سیکرٹری آر ٹی اے عملدرآمد نہیں کراسکے۔
اسلام آباد سے مزید