• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے ناقص کارکردگی پر پانچ ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس اور کمزور کارکردگی پر ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی ۔کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک "نشہ اب نہیں "کے تحت منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید