• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مریم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، اداروں کیخلاف بیانیہ بنانے پر پنجاب حکومت کا عمران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور،چوہنگ (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دیدی ، کابینہ اجلاس میں اہم اقدامات، منصوبوں کی منظوری ، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران شیخ مجیب بننا چاہتے ہیں ، گورنر پہلے ہتک عزت قانون پڑھ لیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا ، رنگ روڈسدرن لوپ تھری بھی آپریشنل ، ایک ماہ کیلئے ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعلیٰ مریم سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی اہم ملاقات ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا، اس موقع پر بتایا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری پیش کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب سے جیل کے اندر اور باہر سے شر انگیزی پھیلائی جاتی ہے ۔ اجلاس میں پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہت سے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی، کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان،بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی ، پامکو(PAMCO)اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ ، 12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو ، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی ، سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام ، پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام ، انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی ، دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد اور پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

اہم خبریں سے مزید