• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی گریٹ وائٹ بارڈ کی مصنفہ پاکستانی پروفیسر کا امریکی تاریخ کا منفرد اعزاز

اسلام آباد (فاروق اقدس) واشنگٹن ڈی سی میں قائم شیکسپیئر فولجر لائبریری نے دنیا بھر سےسکالرز کی تلاش کے بعد پاکستانی امریکی پروفیسر ڈاکٹر فرح کریم کوپر کو تاریخ کی پہلی غیر سفید فام ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا ہے .

فرح کریم کوپر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں اور امریکہ جانے کے بعد شروع میں ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں رہیں جہاں انہوں نے کالج سے پہلے کی تعلیم حاصل کی اسوقت وہ لندن کے کنگز کالج میں شیکسپیئرسٹڈیز کی پروفیسر اور شیکسپیئر گلوب تھیٹر کی ڈائریکٹر تعلیم ہیں تقریباً ایک صدی قدیم فولجر لائبریری میں برطانوی شاعر اور ڈرامہ نویس ولیم شیکسپیئر پر دنیا بھر سے لکھی گئی کتابوں اورتحقیق کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے.

 فولجر کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے متفقہ طور پر ڈائریکٹر مقرر ہونے کے بعد فرح کوپر نے کہا کہ وہ لائبریری کی ڈائریکٹر کا کردار نبھانے پر بہت خوش ہیں وہ ادارے کے عملے اور بورڈ آف گورنرز کیساتھ ملکر اسکی دوسری صدی میں رہنمائی کرنے کی منتظر ہیں، انہیں ابھی تک کراچی میں ایک پاکستانی تھیٹر کمپنی کی طرف سے اردو میں پیش کیے جانیوالے شیکسپیئر کے ڈرامےدی ٹیمنگ آف دی شریو کی پرفارمنس یاد ہے اس پرفارمنس نے انہیں یاد دلایا کہ وہ پاکستانی تارکینِ وطن کی بیٹی ہوتے ہوئے ان تمام برسوں میں شیکسپیئر کے ڈراموں میں کیوں انتی دلچسبی رکھتی تھی .

فرح کریم کوپر نے اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شیکسپیئر میں انکی دلچسبی اسوقت زیادہ ہو گئی جب انہوں نے نویں کلاس میں رومیو اینڈ جولیٹ ڈرامہ پڑھااس ڈرامے نے انہیں جنوبی ایشیا کی طے شدہ شادیوں کی روایت کی یاد دلائی ان کیلئے وہ ایک غیر معمولی لمحہ تھاورنہ میں ایک 400 سالہ پرانے مصنف سے کیسے تعلق بنا سکتی تھی۔

اہم خبریں سے مزید