• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک -II کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کیساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے،پاکستان ہر محاذ پر چین کے ساتھ کھڑا رہے گا،چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،برآمدات بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،سی پیک -II کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے، چینی کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگائیں۔
اہم خبریں سے مزید