• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی، اتحادی حکومت اور نگران دور میں اسلحہ کے کتنے لائسنس جاری ہوئے؟

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر )پا کستان تحریک انصاف، سابقہ اتحادی حکومت اورنگران دورحکومت کےکل تین ادوارکو ملاکر گذشتہ ساڑھے پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر پچاس ہزار نو سو چھیاسٹھ ہتھیاروں کےلائسنس جاری کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے-

ان میں تئیس ہزار پانچ سو ستاون ممنوعہ اور ستائیس ہزارچار سو نو غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری کیےگئے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران دورحکومت میں کل 12ہزار621اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے-

 ان میں 9 ہزار561ممنوعہ اور3 ہزار 60غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئےجبکہ سابقہ اتحادی دورمیں 19 اپریل 2022 سے 10 اگست 2023 کے دوران کل23ہزار52اسلحہ لائسنس جاری کیےگئے تھے،ان میں13ہزار 340ممنوعہ اور 9 ہزار 712 غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئےتھے-

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دورحکومت میں 20 اگست2018 سے 10اپریل 2022کےدوران کل 15ہزار 293اسلحہ لائسنس جاری ہوئےتھے،پی ٹی آئی دورمیں 656ممنوعہ اور14 ہزار637 غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئےتھے-

ذرائع کے مطابق ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر اب مکمل پابندی عائد ہے۔

اہم خبریں سے مزید