کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، جامعہ کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔