• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا روڈ سیفٹی لیکچر

ملتان(سٹا ف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے نور مسجد میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیا ،ممبر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ علی عباس ٹریفک وارڈن نے نمازیوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت بارے میں بتایا انہیں سڑک پرصبر برداشت کا مظاہرہ کرنے اور دوسرے روڈ یوزرز کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور لائسنس بنانے کا طریقہ کار بارے تفصیلات بتاتے ہوئے ممبر ایجوکیشن یونٹ نے کہا کہ ملتان میں ہمارے دفتر 24 گھنٹے کھلے ہیں اور اتوار کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے متعلقہ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ملتان سے مزید