• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب کا اضافہ مانگ لیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) وزارت منصوبہ بندی نےنئے مالی سال کیلئےرواں مالی سال کے مقابلے میں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کا اضافہ مانگ لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے تاحال آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد مقرر نہیں کی آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حجم سے متعلق ابتدائی تجاویز سامنے آگئیں ، وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال کے 940 ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کا اضافہ مانگا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سےترقیاتی بجٹ کی حد مقررکئےجانے کے بعدتجاویز کوحتمی شکل دی جائیگی، ذرائع کے مطابق نئےمالی سال کیلئے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزنے2900ارب روپےسے زائد کی ڈیمانڈ کی ہے تاہم وزارتوں اورڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید