• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے ’’مجرا‘‘ کررہی ہیں، مودی

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی اتحادی جماعتیں مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ’’مجرا ‘‘کر رہی ہیں،اپوزیشن رہنمائوں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، کانگریس کی سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی کو اپنے منصب کا بھی پاس نہیں ہے ، مودی مغلظات پر اتر آئے ہیں ، شیو سینا (اودھو ٹھاکرے گروپ) کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے وزیر اعظم مودی کے جلد ٹھیک ہونے کیلئے دعا کی،اپوزیشن جماعت آر جے ڈی نے مودی کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، سینئر کانگریس رہنما پون کھیڑہ نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور وزیرِ داخلہ امت شاہ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مودی کا علاج کروائیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کا ’انڈیا‘ اتحاد مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ’مجرا‘ کر رہا ہے۔ انہوں نے بہار کے پاٹلی پتر حلقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اقلیتی اداروں میں قبائلیوں، دلتوں اور دیگر پسماندہ برادریوں کو ’ریزرویشن‘ یعنی مخصوص نشستیں حاصل کرنے سے محروم رکھا اور وہ اس بارے میں اپوزیشن کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے کہا کہ ’وزیرِ اعظم مودی مغلظات پر اتر آئے ہیں۔ تاریخ میں کسی بھی وزیرِ اعظم نے ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے۔

اہم خبریں سے مزید