• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت انصاف کا اسرائیل کو فوجی آپریشن روکنے کا حکم اہم، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو فوجی آپریشن روکنے کا حکم، اسرائیل کا انکار، ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، کیا اس سب کے نتیجے میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہوسکے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسرائیل آہستہ آہستہ دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے، اس مرحلہ پر عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو فوجی آپریشن روکنے کا حکم اہم ہے،امریکا اور اسرائیل جب تک خود نہیں چاہتے حملے نہیں روکیں گے، امریکا میں اس سال الیکشن ہیں اور امریکی انتظامیہ کسی صورت اسرائیل کو ناراض کرنے کا رسک نہیں لے سکتی ہے۔پروگرام میں تجزیہ کار اعزاز سید ،بینظیر شاہ ،فخر درانی اور مظہر عباس نے اظہار خیال کیا۔اعزاز سید کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکے گا، امریکا میں سول سوسائٹی اور طلبہ فلسطین کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں مگر امریکی حکومت بدستور اسرائیل کے ساتھ ہے۔

اہم خبریں سے مزید