• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر جاری توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے3رکنی لارجر بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ نے 14 مئی 2024 کوتو ہین عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 11 تحت سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف دائرریفرنس کی سماعت کی۔ گزشتہ روز جاری ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں عدالت نے ریفرنس میں کئے دعووں کی بنیاد پر وقاص ملک ایڈووکیٹ ، اینکر پرسن طلعت حسین ، صحافی مطیع اللہ جان اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 30 مئی سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت دی اور پیمرا سے آئندہ سماعت پر انٹرویوز کے ٹرانسپکرپٹ بھی طلب کر لئے۔ فاضل بنچ نے سینئر اینکر پرسن حامد میر ، صدر پی ایف یو جے ، سینئر وکیل احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ۔
اہم خبریں سے مزید