کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور وٹر بورڈ نے اسے جنوری سے ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔ مالیاتی بحران کی وجہ سے کے الیکٹرک اپنے نیٹ ورک کی مینٹیننس کرنے میں مشکلات کا سامنہ ہے کے الیکٹرک نے اس حوالے سے سندھ حکومت کے سیکریٹری فنانس اور انرجی سمیت میئر کراچی اور دیگر حکام کو مکتوب ارسال کر دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بجلی کے بلوں کی مد میں 5 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے، مکتوب کے مطابق بجلی کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لئے کے الیکٹرک نے حکومت سندھ کو صرف مئی میں پانچ مکتوب تحریر کیئے ہیں حکومت سندھ کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے سے کے الیکٹرک کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ مکتوب میں مزید کہا گیا مالیاتی بحران کی وجہ کے الیکٹرک کو اپنے نیٹ ورک مینٹیننس میں دشواری ہورہی ہے کے الیکٹرک کو اگر فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمیوں میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہےاور بجلی کی طویل بندش ہوسکتی ہے اس وقت شرح سود بلند ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے کے الیکٹرک بینکوں سے قرض نہیں لے سکتی ہے۔