• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس داران کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو اقدامات کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کے چیف آفیسر میاں اظہر نے محرم کی آمد کے پیش نظر قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو تخمینہ لگاکر شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ماتحت افسران کو ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کی شکایات کا ازالہ کردیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مخدوم سید ظہور حسین شمسی، سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداران سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ ماتمی جلوس روٹ ہائے کی تعمیر و مرمت، پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے محرم الحرام کی آمد سے قبل سروے کیاجائے اور تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کیاجائےتاکہ عزاداروں کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملتان سے مزید