• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر زیادتی، ویڈیوز بنانے اور زیورات ہتھیانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کزن کی بیوی سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کرنے ،اس کی ویڈیوزبنانے اور بعدازاں بلیک میل کرکے لاکھوں روپے اور پچاس تولے کے طلائی زیورات ہتھیانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ صدرواہ کو عدنان رفیق نے بتایا کہ اشتیاق علی جو میرے چچا کا بیٹا ہے 2021/22 میں آنکھوں کے علاج کے سلسلہ میں واہ کینٹ آیا اور اس دوران ہمارے گھر میں رہائش پذیر رہا ۔ میری بیوی نے مجھے بتایا کہ 2022 مارچ میں جب سائل اپنے روزگار پر تھا اور بڑی بیٹی سکول گئی ہوئی تھی تو اس دوران اشتیاق علی نے پسٹل دکھا کر اسکے ساتھ زیادتی کی ، اسکی ویڈیو زبھی بنالیںاور وہ تب سے بلیک میل ہورہی ہے۔اس بلیک میلنگ میں وہ سائل کی بیو ی سے 20 لاکھ روپے کے پاؤنڈز اور مختلف اوقات میں کل 50 تولے سونا لے چکا ہے۔ یہ سب بلیک میلنگ وہ میری بیوی کو ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کرکررہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید