کراچی (آئی این پی )کراچی میں 239 افراد کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے تمام افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ، عدالتی حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی 10صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ زون ضلع کورنگی میں 22، ملیر انویسٹی گیشن میں 16افراد لاپتہ ہیں۔ضلع شرقی انویسٹی گیشن کے 51، ضلع جنوبی انویسٹی گیشن کے 29افراد لاپتا ہیں۔اسی طرح ضلع کیماڑی انویسٹی گیشن کے 24، ضلع جنوبی کراچی کے 19، ضلع غربی انویسٹی گیشن کے40افراد لاپتہ ہوئے۔ضلع وسطی کے38افراد لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کی کوشش کی جارہی ہے۔ان لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عدالتی حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)بھی تشکیل دی گئی ہے۔