• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر میں گرنے والی وین کے ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمندر میں گرنے والی وین کے ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچا لیا گیاکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (KICT) نے تصدیق کی ہے کہ 25مئی 2024کو ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک وین سمندر میں گر گئی ہنگامی طور پر وین کے ڈرائیور کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں اب ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے خوش قسمتی سے گاڑی میں کوئی اور مسافر موجود نہیں تھابعد ازاں گرنے والی وین کو بھی محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہےکے آئی سی ٹی حکام کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کرے گا جب تک مزید کسی قسم کا تبصرہ یا معلومات جاری نہیں کی جاسکتیں یہ واقعہ ٹرمینل کے آپریشنز پر اثر انداز نہیں ہوا اور اس واقع کے باوجود ٹرمینل کے آپریشنز معمول کے مطابق چل رہے ہیں کے آئی سی ٹی مدد اور ریسکیو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ اور مختلف ایمرجنسی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے بحالی کی کوششوں میں فوری اور موثر مدد فراہم کی۔

ملک بھر سے سے مزید