• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونینز پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ یونینز پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کر کے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں انتخابات کروائے جائیں - یاد رہے کہ سردار عبدالرحیم خود بھی ستر کی دہائی میں انجمن طلبہ جامعہ کراچی کے منتخب صدر رہ چکے ہیں - انہوں نے کہا کہ ماضی میں یونیورسٹیاں اور طلبہ یونینز سیاست کی نرسری ہوا کرتی تھیں ، سیاست میں طلبہ تنظیموں کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہوا کرتا تھا مگر بدقسمتی سے طلبہ کے منتخب یونینز پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے وجہ سے سیاست کی بنیاد اب نظریات کی جگہ ذاتی مفاد اور لالچ ہو گیا ہے - آج کے سیاستدان ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سوچنے کے بجاے اپنے مفادات کے حصول کیلیے سوچتے ہیں ان خیالات کا اظہار سردار عبدالرحیم نے کراچی یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سردار عبدالرحیم اور فاوق ڈاڈی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا - پروگرام کے منتظمین میں پاکستان کے مشہور معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی، رشیدہ خان، صابر امتیاز اور سندھ کے صابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ولید انصاری و دیگر شامل تھے-