• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کا معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

لاہور(نیوز رپورٹر)وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات اور دیگر مسائل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے آج پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید