• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور حوالدار شہید

راولپنڈی(ایجنسیاں)سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈاطلاعات کی بنیاد پر ضلع پشاورکے علاقے حسن خیل میں آپریشن کر کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل اورتین کو زخمی کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔شہداءکی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا‘ جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیااورموثر انداز میں شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں پانچ دہشتگرد جہنم واصل جبکہ تین زخمی ہوئے ،تاہم فائرنگ کے تبادلے میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 36سالہ حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں کسی بھی موجود دہشتگرد کے خاتمے کےلئے آپریشن جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید