• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی کیلئے متحد ہوکرکام کرناہوگا، جماعت اہلحدیث

لاہور(خبرنگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں فیصل آباد سے مولانا عبد الرزاق عابد کی قیادت میں آئے ہوئے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمیں متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا، اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا خالد انصاری مولانا امجد اقبال گھمن قاری فیاض اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستان کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے ہمیں فرقوں اور گروہوں کی دعوت کی بجائے اسلام کی دعوت کو قوم تک پہنچائیں اور شدت پسندی سے اجتناب کرنا ہوگا ملک سیاسی اور مذہبی شدت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن وحدیث کی روشنی میں قوم کی تربیت کریں اور لوگوں شدت پسندی کے رحجان کے خاتمے پر توجہ دیں ۔
لاہور سے مزید