ملتان (سٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ محمد عمران بشیر نے ملاقات کی اور انہیں این اے 148 میں ان کے فرزند سید علی قاسم گیلانی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی قاسم گیلانی کی کامیابی پیپلزپارٹی کے تمام ورکروں اور جیالوں کی کامیابی ہے۔