• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سیف سٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدمات پر غور

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیف کمشنر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بہتر بنانے اور اسلام آباد سیف سٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدمات پر غور کیا گیا۔چیف کمشنر نے کہا کہ سنٹرلائزڈ سسٹم کے ذریعے شہر سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیر اعظم نے اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔جس کے بعد وزیر داخلہ نے اس حوالے سے گزشتہ روز اجلاس طلب کیا تھا۔اجلاس میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔