• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروشوں سمیت 13ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عیدگاہ پولیس نےمبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان ملزمان عبدالسمیع اور فرحان علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، شاہراہِ نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک T کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی،زخمی کی شناخت محمد آصف عبدالرشید اور ایک ملزم کی شناخت عادل ضامن خان کے نام سے ہوئی ہے،لانڈھی پولیس نے مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم میں ملوث وحید، نعمان اور محسن کو گرفتار کرلیا، ناظم اباد پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان نےایک دن میں 25 سے زائد موبائل فونز اور ت ین موٹر سائیکلیں چھینے کا انکشاف کیا ہے، ناظم اباد میں تین روز قبل لوٹ مار کے دوران شہریوں نے ایک ساتھی کو پکڑا تو ملزمان شہریوں پر فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے تھے،علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن سٹی روڈ سے دوران اسنیپ چیکنگ رکشا پر سوارمنشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان عبدالرشید اور عصمت کو گرفتارکر کے 598گرام ہیر وئن، موبائل فون اور نقد ی برآمد کرکے رکشا تحویل میں لے لیا ، شاہراہِ نور جہاں پولیس نے سوشل میڈیا پر معذور منشیات فروش کی وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزم عرفان شوکت علی کوگرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد چرس اور نقد رقم برآمد کر لی ،پاک کالونی پاک کالونی پولیس نے حسرت موہانی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طو ر پر انتہائی مطلوب منشیات فروش باب السلام عرف ٹن ٹن کو گرفتارکرکے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،ایس آئی یواسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لیاقت آباد نمبر 10 سے منشیات فروش محمد احتشام کو گرفتارکرکے 3 کلو 90 گرام چرس برآمد کرلی ، تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شرجیل نامی شخص کے ذریعے بلوچستان اورکے پی کے سے منشیات منگوا کر کراچی کے مختلف مقامات پر فروخت کرتا ہے، دریں اثنا اورنگی پولیس نے اورنگی کالی پہاڑی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے ملزم اکرم ایوب کو گرفتار کرکے 200 پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی رقم برآمد کرلی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید