• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کا نقل رکواؤ، تعلیم اور مستقبل بچاو مہم کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)جمعیت کا نقل رکوائو، تعلیم اور مستقبل بچاو مہم کا اعلان ۔ اسلامی جمعیتِ طلبہ کالجز کمیٹی (جنوبی) نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحانات کو نقل سے محفوظ بنانے کے لئے تعلیمی اداروں میں بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ جمعیت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نقل محنت سے پڑھائی کرنے والے طلبہ کا استحصال ہوتا ہے اور یہ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اس لئے جمعیت اس ناسور سے قوم کو بچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی ۔ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے وفود نے کالجز اور تعلیمی اداروں میں ملاقاتیں شروع کررکھی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید