• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی لڑائی پاکستان سے ہے‘ شرجیل انعام میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 1971 کے سانحے پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں کسی جنرل یا ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے‘پانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے اور آج پاکستان کے نوجوانوں کو ایک مرتبہ پھر گمراہ کر رہا ہے، شہید ارشد شریف نے بتایا تھا کہ بھارت اور اسرائیل نے اس کو پیسے دیئے‘ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بھٹو اور ان کے خاندان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بھاری قیمت ادا کی ‘بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر پارٹی ٹکٹیں بانٹ رہا ہے، حکومتیں بنا رہا ہے، بیانات بھی دے رہا ہے، کل اس نے ٹویٹر پر گمراہ کن وڈیو بنا کر شیئر کی اور شیخ مجیب الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ سقوط ڈھاکہ کے حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط قسم کی کہانی بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایڈٹڈ وڈیوز چلا کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خاص طور پر اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس ادارے کے اس شخص پر احسانات ہیں، آپ پر جس نے احسان کیا آپ اس کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ورنہ آپ تو محض کرکٹ کے ایک کھلاڑی تھے۔
اہم خبریں سے مزید