• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک میڈیکل تعلیم کیلئے این او سی کی شرط لازمی قرار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے بیرون ملک میڈیکل تعلیم کیلئے این او سی کی شرط لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کوغیرمعیاری عالمی یونیورسٹیوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق 2024ء کے سیشن کیلئے طلبہ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے اجازت لینا ہوگی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ کوغیرمعیاری بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں،حکام کے مطابق بیرون ملک میڈل کی تعلیم کیلئے جانے والے طلبہ میں 30فیصد خواتین ہیں، بیرون ملک سے میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی پاکستان میں کوئی کھپت نہیں، سب سے زیادہ پاکستانی طلبہ میڈیکل تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق میڈیکل تعلیم کیلئے وسط ایشیائی ریاستیں اور افغانستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر پسندیدہ ملک ہیں، پاکستانی طلبہ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے روس، یوکرائن، آذربائیجان، اور ایران بھی جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ مشرقی یورپ کے ممالک بشمول رومانیہ، ملائیشیا، اور بنگلہ دیش بھی جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید