• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل و گیس انڈسٹری کو درپیش مسائل اور حل پر قومی کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے تعاون سے انرجی اپ ڈیٹ کے تحت آئل اینڈ گیس کانفرنس 2024ء پاکستان آج منعقد ہو گی۔ وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک‘ احسن اقبال اور آئل کمپنیوں کے سربراہان اس کانفرنس میں مقالے پیش کرینگے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نعیم قریشی نے بتایا کہ پاکستان کا مستقبل اس انڈسٹری کی بہتری سے منسلک ہے۔ آئل اینڈ گیس کانفرنس پاکستان سے انڈسٹری کی اہم شخصیات شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم‘ مسرور خان چیئرمین اوگرا‘ عادل خٹک‘ شہزاد صفدر او جی ڈی سی ایل‘ اقبال زیڈ احمد پی ای پی ایل اور دیگر خطاب کرینگے۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی وزیر توانائی پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر مصدق ملک‘ وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال‘ ملک میں آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے مسائل اور انکے حل کے بارے میں حکومت کا نکتہ نظر بیان کرینگے۔ اس تقریب میں تیل و گیس کی تلاش‘ پیداوار کی حکمت عملی‘ قابل تجدید توانائی کے انضمام‘ ریگولیٹری فرم ورک‘ تکنیکی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید