• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑی مشکل ڈی ویلیوایشن ہے‘سابق صدراسلام آباد چیمبر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ممتاز سرمایہ کارسردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سب سے بڑی مشکل ڈی ویلیو ایشن ہے‘حکومت کرنسی کی ویلیو ایشن اوپر نیچے جانے کی ضمانت نہیں دے سکتی،حل یہ ہے کہ حکومت چار سے پانچ سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دے‘سعودی سرمایہ کار ایگرو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے ۔حکومت کو ایسی اسکیم دینی چاہئے کہ غیر ملکی سرمایہ کار کے لیے مقامی فنانسنگ بھی دستیاب ہو جبکہ شرح سود میں بھی کمی کی ضرورت ہے۔سردار یاسر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ای ای جے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سردار یاسر الیاس نے کہا کہ سعودی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں،ہمیں ان کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید