ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین اور جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد سلیم مغل نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ مختلف لیڈر اس دن کو اپنا کارنامہ قرار دیتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایٹم بم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ تھا جس کی وجہ سے پاکستان تو مضبوط ہوگیا مگر بھٹو شہید کو نہ صرف اپنی جان بلکہ اپنی لاڈلی بیٹی اور بیٹوں کی جانیں بھی قربان کرنا پڑیں۔