• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز صحت سہولت پروگرام کے تحت ملنے والے شیئر سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی سے ڈاکٹرز کو صحت سہولت پروگرام کے تحت دیئے جانے والا شیئرہی نہیں مل سکا ، صحت سہولت پروگرام کے تحت داخل مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹرزکا شیئر 12 فیصد بنتا ہے ،مگر ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ6 ماہ سے انہیں یہ ادا نہیں کیا جارہا ، اس بارے متعدد بار ایم ایس نشتر سےبات کر چکے ہیں لیکن ان کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ، ڈاکٹروں نے انتباہ کیا ہے کہاگر ان کو شئیرز کی رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ پھر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
ملتان سے مزید