• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایم ایل اینڈ سی کا جونیئرسٹاف کی سینئر پوسٹوں پر تعیناتیوں کانوٹس

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بعض جونیئرسٹاف کی سینئر پوسٹوں پر تعیناتیوں کانوٹس لے لیا۔ ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس نے پوسٹنگ کے بعد عہدے کے مطابق سٹاف کی تعیناتیوں کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر سیکشن) ڈاکٹر محمد رضوان کی جانب سے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اور کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نے پوسٹنگ کے بعد عہدے کے مطابق تعیناتیاں کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پہلے سے جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیاہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جونیئر سٹاف کی سینئر پوسٹوں پر تعیناتی رولز کے خلاف ہے ۔