• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ایس افسران کے وفد کا ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کا مطالعاتی دورہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)گریڈ17 پی ایم ایس افسران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کا مقصد ضلعی انتظامیہ کے نظام، دفتری امور اور گورننس کے عملی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر افسران کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔افسران کو مختلف برانچز کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہیں ریونیو معاملات، عوامی شکایات کے ازالے، اور سروس ڈیلیوری کے نظام کے بارے میں عملی آگاہی دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید