• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک منصوبوں سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس راولپنڈی کے معمولات متاثر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) کچہری چوک منصوبوں کے باعث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس راولپنڈی میں کے معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔کچہری چوک کیلئے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کی عمارت کا کچھ حصہ بھی استعمال ہوا۔جس کے باعث سائلین بالخصوص سرکاری ملازمین کو اپنے حسابات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کچہری چوک منصوبوں کی اووآل پراگریس90فیصد ہونے کے باجود ڈسٹر کٹ اکائونٹس آفس تک رسائی کلیئر نہیں ہوسکی ہے۔ عمارت کے مرکزی داخلی دروازے کی بندش اور مناسب متبادل راستے کی عدم فراہمی کے باعث سائلین کو دفتر تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہے۔ واضح سائن بورڈز یا رہنمائی نہ ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے افراد بالخصوص بزرگ شہری، خواتین، معذور افراد اور پنشن کے حصول کے لیے آنے والے ریٹائرڈ ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ متعدد افراد کو گھنٹوں دفتر کے اردگرد بھٹکنے کے بعد راستہ ملتا ہے جس سے ان کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہو رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید