• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شریعت کونسل کا مولانا ادریس کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی قائدین نے جامعہ نعمانیہ چارسدہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریسؒ کی دہشت گردی کے واقعہ میں المناک شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہید کی دینی، علمی اور تدریسی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرؤف فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف محمدی، سیکرٹری اطلاعات حافظ منیر احمد اور دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مولانا محمد ادریسؒ ایک جید عالم دین، ممتاز محدث، باعمل اور باکردار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی حدیث نبوی ؐکی تدریس، اشاعت اور دینی مدارس کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی شہادت سے دینی و علمی حلقوں میں ایک عظیم خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔قائدین نے کہا کہ شہید نے جامعہ نعمانیہ چارسدہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تدریس حدیث کے فرائض نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے اور ہزاروں طلبہ کو علمِ دین سے آراستہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید