• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی اور بچی کے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزمہ گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) خاتون سے زیادتی اور اس کی بچی کے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزمہ کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کے اغواء کے مقدمے میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھی جہاں زیر حراست ملزمہ اور ہوٹل منیجر نے مختلف لوگوں سے متاثرہ خاتون سے زیادتی کروائی، متاثرہ خاتون کے حاملہ ہونے اور بچی کی پیدائش کے بعد نومولود کو اغواء کر لیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید