• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہڑ چوک سے بھارتی شہری کوگرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چوہڑ چوک سے بھارتی شہری کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ ویسٹریج میں پولیس کی مدعیت میں بھارتی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق ایک مشکوک شخص دھمیال کی طرف جارہا تھا،پولیس کو دیکھ کر واپس مڑا، جس پر مذکورہ شخص کو روک کراس سے شناختی دستاویزات طلب کی گئیں تو اسکے پاس کوئی دستاویز موجود نہ تھی، اس نے پولیس کو اپنا نام دلیر مشتاق بتایا، اورکہاکہ وہ انڈیا کا سکونتی ہے، مشکوک شخص سے دو بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید