• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی گلگت میں شہید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفد کے ہمراہ گلگت میں شہید سید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علمائے کرام، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہید کی ملت کے لیے بے مثال خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔
اسلام آباد سے مزید