• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سنگین جرائم میں ملوث 20 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار، تھانہ مارگلہ، تھانہ رمنا، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول،تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ نون ،تھانہ سہالہ اورتھانہ نیلورپولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 150 گرام ہیروئن، ایک کلو 46 گرام آئس ،32 بوتل شراب ،مختلف بور کے سات عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 20مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔

اسلام آباد سے مزید