• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں سینٹری ورکرز کی ہلاکت حادثہ نہیں مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، نیشنل لیبر فیڈریشن

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان (NLF) کے صدر شمس الرحمٰن سواتی نے ساہیوال میں دو سینٹری ورکرز کی المناک ہلاکت پر اور ایک کے شدید زخمی ہونے پر رنج والم اورشدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیاہے۔ یہ واقعہ کسی صورت حادثہ نہیں بلکہ واضح طور پر مجرمانہ غفلت، حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی، اور مزدور دشمن رویوں کا نتیجہ ہے۔اطلاعات کے مطابق متعلقہ اداروں نے قانون کے تقاضوں کے مطابق نہ تو ضروری حفاظتی اقدامات کیے اور نہ ہی مزدوروں کو اس نوعیت کے خطرناک کام کے لیے درکار حفاظتی آلات فراہم کیے گئے۔ 
اسلام آباد سے مزید