راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 14موٹرسائیکلوں اور دیگراشیاء سے شہری ہاتھ دھوبیٹھے ،راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،قیمتی مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں 5موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ سٹریٹ کرائم اور رابری کی وارداتوں میں موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی تھانہ صادق آباد کے علاقہ کری روڈ پراے ایس ایف گیٹ کے قریب مبین اور اس کے دوست ثاقب سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،4موبائل اور 25ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ فیض ویلی میں ندیم اور حمزہ سے گن پوائنٹ پر96ہزار روپے ،اور 2موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مصریال روڈ پرعدنان سے اسلحہ کی نوک پر کمپنی کے پارسل مالیتی