راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی ،انہوں نے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے بھی نوازا، اس موقع پرسی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں افسران اور جوانوں کی محنت و لگن قابلِ ستائش ہے۔