مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ28 مئی پاکستان کی تاریخ کا روشن اور یادگار دن ہے، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کو مضبوط اور مستحکم جمہوری ملک بنائے گی۔
سینئر راہنما سردار ظہور اقبال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے جلسے سے خطاب میں کہاکہ 28مئی کےدن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔اب 28 مئی کو ہی پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے پر ملک خوشحال اور ترقی یافتہ بنے گا ۔
چیئرمیں ن لیگ فرانس راجہ علی اصغر نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف کو ایک سازش کے ذریعے پارٹی قیادت اور حکومت سے علیدہ کیا گیا تھا، اب ان کی قیادت میں سیاسی استحکام آئے گا، اس بات پر کوئی دو رائے نہیں کہ ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے شہید کی اس کوشش کو جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے عملی جامہ پہنایا، اب یوم تکبیر ہمارے ملک کی تاریخ کا روشن باب ہے۔اگر یہ کہا جائے پاکستان کا ایٹمی قوت بننا معجزہ ہے ،غلط نہیں ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کشمیر ونگ نعیم چوہدری نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ثابت کیا کہ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں ۔اور نہ ہی کسی لالچ اور دباؤں میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ویژن واضع رہا ہے کہ اصولوں پر نہ دباؤ قبول کرنا اور نہ ہی ڈرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی واضع مثال ہے کہ ان کو ایک بار نہیں متعدد بار اقتدار سے علیحدہ کیا گیا مگر وہ قائدانہ صلاحیتوں کے باعث واپس آئے۔
28 مئی کی مناسبت سے فرانس میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میںأؤ۰] میاں نواز شریف کی دوبارہ قیادت سنبھالنے اور یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا،
اس موقع پر ن لیگی دیگر راہنماؤں کارکنوں کے علاوہ دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔